کراچی (افضل ندیم ڈوگر)امارات کے قومی دن کی پورٹ گرینڈ میں تقریبات کا دوسرا دن شہریوں کی دلچسپی کراچی متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے حوالے سے پورٹ گرینڈ میں دوسرے دن بھی تقریب جاری رہیں۔ بچے بڑے بوڑھے، جوان، عورتیں غرض ہر عمر کے لوگ یو اے ای کے قومی دن کے حوالے سے تقریب میں شرکت کررہے ہیں، شہری یو اے ای کی ثقافت میں بھی دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔ پورٹ گرینڈ میں لگے مختلف اسٹالز بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب کراچی کی تاجر برادری نے بھی یو اے ای کے قومی دن کے حوالے سے کیفے ایلانتو میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔ یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے تاجر برادری کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پر تاجروں کا کہنا تھا کہ یو اے ای اور پاکستان کے تعلقات دیرینہ ہیں اور گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہورہے ہیں۔