• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI احتجاج، خیبر پختونخوا ریاستی مشینری کی سہولت کاری روکنے کیلئے وفاق متحرک

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) پی ٹی آئی کی آج 24نومبر کو احتجاج کی کال میں خیبر پختونخوا میں تعینات پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس اور پولیس سروس آف پاکستان کےافسروں کی سہو لت کاری روکنے کیلئے وفاق بھی حرکت میں آگیا ہے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےچیف سیکر ٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو مراسلہ بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جیسا کہ اآپ کے علم میں ہے کہ 24نومبر کو اسلام اآ باد میں سیا سی ریلی نکانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کیلئے خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں سے شرکاکو متحرک کیا جا ر ہا ہے۔ایسے مواقع پر ریاستی مشینری کے استعمال اور سیا سی ریلی کیلئے سہولت کاری خارج از امکان نہیں ہے۔ پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس اور پولیس سروس کے کیڈر ایڈ منسٹریٹر کی حیثیت سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن یہ توقع کرتا ہے کہ سیا سی سر گر می کے موقع پر سرکاری فرائض غیر جانبداری اور پروفیشنلزم کے ساتھ ادا کئے جائیں گے۔ایسے مواقع پر سر کاری افسر وں کو چاہئے کہ ان کا طرز عمل گورنمنٹ سرونٹس ( کنڈکٹ ) رولز1964 کا اآئینہ دار ہو۔مراسلہ میں خیبر پختونخوا میں تعینات پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس اورپولیس سرو س کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ذاتی اور سر کاری دونوں حیثیت میں اپنے اآپ کو 24نومبر کے اعلان شدہ احتجاج میں کسی بھی قسم کی معاونت ( سہولت کاری ) سے باز رکھیں۔ مراسلہ میں واضح کیا گیا ہے کہ سیا سی مقاصد کیلئے ریاستی مشینری بشمول مالی وسائل ‘ مشینری اور فورس یا عملہ فرا ہم نہ کیا جا ئے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیف سیکرٹری اور اآئی جی کو ہدایت کی ہے کہ ان احکامات پر سختی سے عمل کیا جا ئے اور اآ پ کے ماتحت جو کمشنرز ٗ ڈپٹی کمشنرز یا ڈی اآئی جی اور دیگر پا س اور پولیس کیڈر کے افسران ہیں ان کو بھی ہدایت جاری کریں ۔
اہم خبریں سے مزید