ماسکو (اے ایف پی) پیوٹن کے یوکرین میں لڑنیوالوں کے قرضہ معافی قانون پر دستخط، قانون کے تحت تقریباً ایک لاکھ ڈالرز کے غیر ادا شدہ قرضوں کو معاف کیا جاسکے گا ۔ تفصیلات کے مطابق روسی صدر نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک قانون پر دستخط کیے ہیں جو یوکرین میں لڑنے والوں کو تقریباً ایک لاکھ ڈالرز کے غیر ادا شدہ قرضوں کو معاف کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی قانون سازی کچھ لوگوں کی شمولیت کیلئے ایک مضبوط محرک ہوگی جیساکہ روس جنگجوؤں کو بھرتی کرنے کے نئے طریقے تلاش کر رہا ہے۔ نئی قانون سازی یکم دسمبر کے بعد یوکرین میں لڑنے کے لیے ایک سال کے معاہدے پر دستخط کرنے والوں کو اجازت دے گی کہ وہ خود کو موجودہ خراب قرضوں سے آزاد کر سکیں۔ ان میں ان کی شریک حیات بھی شامل ہیں۔