• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت، 500 ایکڑ اراضی پر نیا صنعتی انکلیو بنانے کی منصوبہ بندی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صوبے میں سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے سندھ حکومت حیدرآباد ٹنڈو محمد خان روڈ سے متصل 500ایکڑ اراضی پر ایک نیا صنعتی انکلیو بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ یہ صنعتی انکلیو، سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآبار اور ملحقہ شہروں کے صنعتکاروں و تاجروں کیلئے نہایت قیمتی صنعتی و تجارتی مرکز ثابت ہوگا جبکہ یہاں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے بھی سرمایہ کاری کے پُرکشش مواقع مہیا ہوں گے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی سید قاسم نوید قمر نے یہ بات سندھ اکنامک زون مینجمنٹ کمپنی (SEZMC) )(سیزمک) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔اجلاس میں دورانِ بریفنگ بتایا گیا کہ مجوزہ صنعتی انکلیو کیلئے حیدرآباد شہر سے نزدیک حیدرآباد ٹنڈو محمد خان روڈ پر گنجو ٹکر کے مقام پر 500 ایکڑ اراضی کی فزیبلیٹی رپورٹ اور ماسٹر پلان بنالیا گیا ہے اور اس منصوبے کو کابینہ کے سامنے رکھنے سے پہلے کے دیگر مراحل پر کام جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید