• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر اجازت احتجاج پر 3 سال قید کی نئی قانون سازی پر حکومت سے جواب طلب

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بغیر اجازت جلسہ جلوس یا احتجاج پر تین سال قید سے متعلق نئی قانون سازی کے خلاف دائر کی گئی آئینی درخواست پر وفاقی وزارت قانون و انصاف سے جواب طلب کرلیا ہے جبکہ معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا ہے ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل سنگل بنچ نے درخواست گزاربیرسٹر عمار ضیا الدین کی درخواست پر کی گئی سماعت کا دو صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیاہے ،جس میں قراردیا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کو شہریوں کے احتجاج کے آئینی حق پر پابندی کا لامحدود اختیار دے دیا گیا ہے ،ایکٹ کی دفعہ 6 اختیارات کی تقسیم کے بنیادی اصول کے بھی خلاف ہے۔
اہم خبریں سے مزید