• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، ملکی معیشت میں بہتری کے اشارے، 641 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ملکی معیشت میں بہتری کے اشارے، زبردست سرگرمی سے تیزی کا رحجان، کے ایس ای 100انڈیکس میں 641 پوائنٹس کا اضافہ، انڈیکس 66 ہزار کی حد عبور کرتے ہوئے نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا،51.73 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، سرمایہ کاری مالیت 81 ارب 74 کروڑ 37 ہزار روپے بڑھ گئی، کاروباری حجم میں بھی16.75فیصد کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پرائیویٹایزیشن بارے حکومت کی واضح پالیسی سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، بدھ کو سیمنٹ،بینکنگ،آئل اینڈ گیس اور دیگر منافع بخش سیکٹرز میں خریداری سے بدھ کو مارکیٹ میں زبردست سرگرمی دیکھنے میں آئی، ٹریدنگ کا آغاز ہی مثبت زون میں ہوا جس کے بعد مسلسل تیزی سے 100 انڈیکس 66ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرتے ہوئے 701 پوائنٹس تک پلس میں چلا گیا،تاہم اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس641.51پوائنٹس کے اضافے سے 65906.28پوائنٹس سے بڑھ کر 66547.79 پوائنٹس پر آکر بند ہوا جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

اہم خبریں سے مزید