• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں سینیٹ کی ساتوں جنرل نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب، ن لیگ کے 5، سنی اتحاد کے 2 امیدوار شامل

لاہور ،کوئٹہ(نمائندہ خصو صی،نیوز ایجنسیاں ) پنجاب میں سینٹ کی ساتوں جنرل نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئےکامیاب ہونے والوں میں ن لیگ کے 5 اور سنی اتحاد کے 2 امیدوار شامل ہیں، حکومتی اتحاد کے حمایت یافتہ محسن نقوی،سنی اتحاد کونسل کے راجا ناصر عباس اور حامد خان ایڈوکیٹ بھی بلامقابلہ کامیاب ہو گئے، بلوچستان میں سیاسی جماعتوں کے مابین سینیٹر کےبلامقابلہ انتخاب کا فارمولہ طے پانے کا امکان،11نشستوں میں سے پی پی،ن لیگ کو3،3،JUIکو2،BAP،نیشنل پارٹی اور ANPکو ایک ایک نشست مل سکتی ہے،پنجاب سے سینیٹ کی 7جنرل نشستوں پر 12امیدواروں میں سے 5کی جانب سے کاغذات واپس لیے جانے کے بعد محسن نقوی، احد چیمہ، پرویز رشید، ناصر محمود اور طلال چوہدری و دیگر بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔ 7جنرل نشستوں پر7امیدوار ہی میدان میں رہ گئے، تکنیکی طور پر ساتوں امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے پرویز رشید، ناصر محمود، احد چیمہ اور طلال چوہدری کامیاب ہوگئے ہیں، اسی طرح حکومتی اتحاد کے حمایت یافتہ محسن نقوی بھی کامیاب ہوئے ہیں۔سنی اتحاد کونسل کے راجا ناصر عباس اور حامد خان ایڈوکیٹ بھی بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید