• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کی لہر کے باوجود وفاقی سیکرٹری داخلہ کا کلیدی عہدہ خالی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)ملک میں دہشت گردی کی لہر کے باوجو د وفاقی سیکر ٹری وزارت داخلہ کا کلیدی اہمیت کی حامل عہدہ خالی ہے۔

بیورو کریسی کے حلقوں میں اس بات پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ وفاقی حکومت نے نئے سیکرٹری داخلہ کی تقرری کیوں نہیں کی ۔

 وفاقی سیکر ٹر ی داخلہ امن و امان اور سیکورٹی کے امور پر صو بوں سے کو آرڈی نیشن کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

سیکر ٹری داخلہ کی پوسٹ آفتاب اکبر درانی کی ریٹائرمنٹ سے گزشتہ روز خالی ہو ئی تھی۔

 آ فتاب اکبر درانی پا کستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ22کے افسر تھے۔ ان کی ریٹائرمنٹکا نو ٹیفیکیشن پہلے ہی جاری کیا جاچکا تھا۔

یہ توقع تھی کہ ان کی ریٹائرمنٹ سے ایک دن پہلے ہی اس اہم عہدے پر تقرری کردی جا ئے گی لیکن ابھی تک حکو مت ان کے جانشین کا فیصلہ نہیں کرسکی ۔

اہم خبریں سے مزید