اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کی درخواست کی سماعت کے موقع پر ایف آئی اے کو صحافیوں کی گرفتاری سے روکتے ہوئے سماعت 2اپریل تک ملتوی کر دی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بنچ نے بدھ کو یہاں کیس پر سماعت کی۔ پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے تفصیلی دلائل دیئے۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت دو اپریل2024ء تک کیلئے ملتوی کر دی اور ایف آئی اے کو آئندہ سماعت تک صحافیوں کی گرفتاری سے روک دیا۔