• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کردار کم مگر نقصانات انتہائی زیادہ

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) برطانوی ہائی کمشنر مس جین میریٹ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کردار کم مگر نقصانات انتہائی زیادہ ہے.

 برطانیہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے پاکستان کیلئے ہر طرح کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے برطانوی ترجیحات میں اولین ترجیح پاکستان کے نقصانات کا ازالہ ہے پاکستان دنیا کا وہ ملک ہے جس کا عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں کے لانے میں نہ ہونے کے برابر رول ہے لیکن ان موسمیاتی تبدیلیوں سے پوری طرح متاثر ہونے والے ملکوں میں پاکستان سرفہرست ہے۔ 

برطانوی حکومت موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہونے والے ملکوں کیلئے بالعموم اور پاکستان کیلئے بالخصوص مثبت کردار ادا کریگی۔ 

برطانوی ترجیحات کی فہرست میں اولین ترجیح پاکستان اور اسکے عوام کو موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونیوالی تباہی سے بچانے کیلئے بنیادی کردار ادا کرنا ہے۔ 

ان خیالات کا اظہار برطانوی ہائی کمشنر نے موسمیاتی تبدیلیوں سے آگاہی میں صحافیوں کے کردار کے موضوع پر منعقد ہونے والے آغا خان روڈ کے فائیو سٹار ہوٹل میں ورکشاپ کے نام اپنے وڈیو پیغام میں کیا۔

 مس جین میریٹ ورکشاپ کے موقع پر کراچی میں اپنی گونا گوں مصروفیات کی وجہ سے نہیں پہنچ سکیں البتہ انہوں نے وڈیو پیغام ریکارڈ کرایا‘ اور ورکشاپ میں موجود ملک بھر کے صحافیوں کی موجودگی میں ملٹی میڈیا پر لفظ بہ لفظ سنایا گیا۔

اہم خبریں سے مزید