• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کی بجلی ٹیرف میں کمی کیلئے حکومت کو نئی تجاویز

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بجلی ٹیرف میں کمی کے لیے حکومت کو نئی تجاویز دے دیں، صنعتی ٹیرف میں کمی کیلئے کپیسٹی چارجزکم کرنے کا مشورہ ،ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے پہلے نئے پاورپلانٹس کوچلایا جائے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے صنعتی ٹیرف میں کمی کےلیے کپیسٹی چارجزکم کرنے کا مشورہ دیا اور تجویز دی ہے کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پہلے نئے پاورپلانٹس کو چلایا جائے اور ان پلانٹس سے مکمل پیداواری صلاحیت حاصل کی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطابق ایسا کرنے سے بجلی ٹیرف میں18روپے کپیسٹی چارجز میں کمی آسکتی ہے جب کہ نئے پاورپلانٹس سے پوری بجلی نہ خریدنے پر صارفین پرسالانہ 2ہزارارب روپے کا بوجھ آتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید