• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور، گھر میں صندوق کے اندر بچی سمیت 3 بچوں کی لاشیں ملیں

خیرپور(بیورو رپورٹ) خیرپور کے گوٹھ وڈا سمنگ میں ایک گھر کے اندر صندوق سے ایک بچی سمیت تین معصوم بچوں کی لاشیں ملیں تینوں بچے گذشتہ روز لاپتہ ہوئے واقعے کی صاف شفاف انکوائری کرائیں گے ایس پی زبیر نظیر احمد شیخ، تفصیلات کے مطابق خیرپور کے گوٹھ وڈا سمنگ میں ایک گھر کے اندر صندوق سے ایک بچی سمیت تین معصوم بچوں کی لاشیں ملی ہیں تینوں بچے گذشتہ منگل کے روز لاپتہ ہوئے تھے بڑی تلاش کے بعد بچوں کی لاشیں گھر کے اندر صندوق سے ملیں جن بچوں کی صندوق سے لاشیں ملی ہیں ان میں4سالہ مدد علی شیخ ان کی5سالہ بہن مہناز شیخ اور چچازاد بھائی عارف علی شامل ہیں جس گھر سے بچوں کی لاشیں ملی ہیں وہ گھر شاہنواز شیخ کا ہے مدد علی شیخ ان کا بیٹا اور مہناز شیخ ان کی بیٹی ہیں جبکہ عارف علی شیخ ان کے بھائی کا بیٹا بتایا جاتا ہے شاہنواز شیخ کے متعلق بتایا گیا ہےکہ وہ مزدوری کرکے اپنا اور اپنے بچوں کا گذر بسر کرتاہے ۔گوٹھ وڈا سمنگ میں گھر کے اندر صندوق سے بچوں کی لاشیں ملنے کی اطلاع پر ایس ایس پی خیرپور زبیر نظیر احمد شیخ فوری طور پر گوٹھ وڈا سمنگ پہنچ گئے جہاں انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تین معصوم بچوں کی گھر کے اندر صندوق سے لاشیں ملنے کا واقعہ بڑا افسوسناک ہے بچوں کی لاشوں کی پوسٹ مارٹم کرار ہے ہیں پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر بہت کچھ واضح ہوگا اس رپورٹ کو سامنے رکھ کر واقعے کی انکوائری کریں گے جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو سامنے رکھ کر تحقیقات کو آگے بڑھائیں گے انہوں نے واضح کیاکہ اگر واقعے میں کوئی ملوث نکلاتو اس کے خلاف قانون کےمطابق کاروائی کریں گے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں وہ گوٹھ وڈا سمنگ کے بزرگوں سے بھی تعاون حاصل کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید