• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے، اسرائیل کی ہٹ دھرمی

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سلامتی کونسل کی جانب سے جنگ بندی مطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فائر بندی کیلئے عالمی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے ، انہوں نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ حماس کو سمجھنا چاہیے کہ اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ کام نہیں آئے گا، غزہ پر خوفناک بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 74فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی طیاروں نے غزہ بھر میں رہائشی عمارتوں پر بم برسائے، اقوام متحدہ میں بچوں کی فلاح وبہبود کے ادارے یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے باوجو د گزشتہ دو راتوں سے اسرائیلی حملے جاری ہیں ، غزہ کے لوگوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے ، پیر کے روز جنگ بندی کے مطالبے کے بعد غزہ میں بہت زیادہ امیدیں تھیں، اس امید کو، رات کے بعد رات، بموں کے ذریعے غرق کیا جا رہا ہے۔ اسپتال کے بستر پر ایک زخمی لڑکے کی طرف اپنے کیمرے کا اشارہ کرتے ہوئے، ایلڈر نے کہا، "یہ سات سالہ محمد ہے اور یہ غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کے منہ پر طمانچہ ہے ۔
اہم خبریں سے مزید