• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویلینز کے ملٹری ٹرائل، سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت

راولپنڈی (جنگ نیوز) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دے دی۔ اجازت اپیلوں کے حتمی فیصلے سے مشروط ہوگی، صرف ان کیسز کےفیصلے سنائے جائیں جن میں نامزد افراد عید سے پہلے رہا ہوسکتے ہیں،سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلے پر انٹراکورٹ اپیلوں کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں اٹارنی جنرل منصور عثمان عدالت میں پیش ہوئے۔اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مجموعی طور پر105ملزمان فوج کی تحویل میں ہیں، ان میں 20افراد ایسے ہیں جن کی عید سے قبل رہائی ہوسکتی ہے، ان 20افراد کی رہائی کیلئے بھی 3 مرحلے ہیں جو فالو کرنے پڑیں گے، بریت اور کم سزا والوں کو رعایت دے کر رہا کیا جائے گا۔ اٹارنی جنرل نے مزید بتایا کہ ملزمان کی رہائی کیلئے پہلا مرحلہ محفوظ شدہ فیصلہ سنائے جانا، دوسرا اس کی توثیق ہوگی اور تیسرا مرحلہ کم سزا والوں کوآرمی چیف کی جانب سے رعایت دینا ہوگی۔اس دوران اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی اجازت دینےکی استدعا کی، اس پر عدالت نے کہا کہ اگر اجازت دی بھی تو اپیلوں کے حتمی فیصلے سے مشروط ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید