• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی الیکشن‘ اپوزیشن کے سنگین الزامات پر بین الاقوامی اداروں کی تشویش

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)بھارتی الیکشن‘ اپوزیشن کے سنگین الزامات پر بین الاقوامی اداروں کی تشویش، امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت میں پائی جانے والی شدید سیاسی کشیدگی پر ردعمل دیا ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں امریکی ترجمان نے وزیراعلیٰ نئی دہلی کیجروال کی گرفتاری کانگریس پارٹی کی جانب سے بینک اکاؤنٹس منجمد کئے جانے کے الزامات پر واضح موقف کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے سوال کیا گیا تھا کہ بھارت کو معاملات صاف‘ شفاف اور بروقت قانونی عمل کے ذریعے حل کرنے کی تاکید آپ کر رہے ہیں مگر وزیراعلیٰ کیجروال کی گرفتاری پر ردعمل کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے امریکی اعلیٰ سفارتکار کی طلبی کو کیسے دیکھتے ہیں؟
اہم خبریں سے مزید