• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز کاخط حساس معاملہ، کمیشن بننے سے نیا پنڈورا بکس کھل جائیگا، کنور دلشاد

لاہور(آصف محمود بٹ ) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور محمد دلشاد نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججوں کی طرف سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط ایک انتہائی حساس معاملہ ہے،ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیشن بننے سے ایک نیا پنڈورا بکس کھل جائیگا جس سے حساس اداروں کی سالمیت پر حرف آنے کا خطرہ ہے کیونکہ ریاست کے مفاد میں بعض اہم ترین فیصلے کرنے ہوتے ہیں،خط چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دینا چاہیے۔ ’’جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ بہتر راستہ یہ ہوگا کہ چیف جسٹس پاکستان یہ خط چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دیں کہ جن اداروں کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ان کے سربراہوں سے اس پر رائے لے لیں اور اپنی رپورٹ چیف جسٹس کو بھجوا دیں ۔ معزز ججوں کو چاہئے تھا کہ وہ چیف جسٹس پاکستان سے ان کیمرہ ملاقات کرکے خدشات سے آگاہ کرتے، اس کے نتائج ملکی مفادات میں زیادہ بہتر ہوتے۔
اہم خبریں سے مزید