• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے بعد ایم کیو ایم اپنا تحفظ کرنے میں آزاد ہوگی، خالد مقبول

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیوایم ایڈہاک ک کمیٹی کے سر براہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اگر سندھ حکومت اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول نہیں کرے گی تو پھر ایم کیو ایم خود اپنا تحفظ کرے گی،کراچی کے نوجوانوں کی عزت، جان و مال بچانے کیلئے سڑکوں پر نکلنے کا وقت آگیا ہے، اب جب حکومت بن چکی ہے تو ایم کیو ایم دیکھے گی کہ اس کا دیا ہوا نسخہ کام آتا ہے یا نہیں؟،رمضان المبارک کے بعد شہر کے نوجوانوں کو بچانے کیلئے ایم کیوایم پاکستان لوگوں کو تحفظ کرنے میں آزاد ہو گی،وہ جمعرات کونارتھ ناظم آباد میں لیبر ڈویژن متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے دعوت افطار سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ تما م تر سازشوں کے باوجود اس انتخابات میں ایم کیو ایم نے سندھ کے شہری علاقوں کا مینڈیٹ چھین لیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید