• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا اسلحہ و گولہ بارود ختم، دفاع نہیں کر سکتے، مئی میں بڑا روسی آپریشن متوقع، یوکرینی صدر

کراچی (نیوز ڈیسک) یوکرین کے صدر ولودمیر زیلنسکی نے خبردار کیا ہے کہ روس مئی کے آخر یا جون میں بڑے آپریشن کی تیاریاں کر رہا ہے اور یوکرین کو صورتحال میں استحکام لانے کی ضرورت ہے۔ امریکی ٹی وی سی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس کے بڑے آپریشن سے پہلے ضروری ہے کہ ہم اپنے ملک میں استحکام لائیں اور پھر جنگ کیلئے تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ روس کی جانب سے ماسکو حملے کا الزام یوکرین پر عائد کرنا مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہا کہ آج ہمارا نمبر ہے، اس کے بعد قازقستان کی باری آئے گی، پھر بالٹک ریاستیں، پولینڈ اور جرمنی روس کے نشانے پر ہوں گے کیونکہ روسی صدر پوتن سابقہ سوویت یونین کو بحال کرنے کیلئے پرعزم نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوتن کی جنگ یورپ اور اس کے بعد امریکا تک پہنچ سکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید