کراچی ( اسٹا ف ر پو ر ٹر ) نو منتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن منصورہ لاہور میں اپنی حلف برداری کے بعد جمعہ کو پہلی مرتبہ کراچی پہنچے۔جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی، عبوری امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان دیگر ذمہ داران اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے ائیر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا، ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، کارکنوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا اور نعرہ تکبر اللہ اکبر، میدان میں آیا حافظ کا لشکر، اللہ اکبر، ہم سب دیوانے حافظ کے، ہم دست و بازو حافظ کے،حافظ حافظ اور تیز ہوتیز، جدو جہد تیز ہو‘کے پُر جوش نعروں سے ان کا استقبال کیا گیا۔