• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفہیم المسائل

سوال: اعتکاف میں سگریٹ نوشی کرنا کیسا ہے ؟،(رستم عطاری ،کراچی )

جواب: معتکف کو مسجد میں سگریٹ، بیڑی وحقہ پینا جائز نہیں ہے، رسول اللہ ﷺ نے تو کچی پیاز ، لہسن یا کوئی بدبو دار چیز کھاکر مسجد میں آنے سے منع فرمایا :ترجمہ:’’ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص اس ترکاری یعنی لہسن کو کھائے، وہ اس وقت تک ہماری مسجد کے قریب نہ آئے، جب تک اُس کے منہ سے بدبو نہ چلی جائے،(صحیح مسلم :1136)‘‘۔ (جاری ہے)