کراچی (اسٹاف رپورٹر) خواجہ سرا رہنماؤں نے کہا ہے کہ کراچی میں خواجہ سراؤں کے لئے تشدد کا ماحول پیدا ہوگیا ہے اور ان کی کمیونٹی کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ان کا کراچی میں رہنا مشکل ہوگیا ہے، حکومت کب حرکت میں آئے گی اور اس سلسلے کو روکے گی، ان خیالات کا اظہار انٹر ایکٹیو الائنس کی سربراہ بندیا رانا اور شہزادی رائے نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا،شہزادی رائے کا کہنا تھا کہ ان کی کمیونٹی کا ملک میں گزارا مشکل ہوگیا یے ،ان کے خلاف نفرت پھیلائی جارہی ہے، بندیا رانا کا کہنا تھا کہ اگر بھیک مانگنا لعنت ہے تو یہاں تو صوبہ اور وفاق بھی کسی نہ کسی طور پر بھیک مانگ رہے ہیں، خواجہ سراؤں کو رشوت کے طریقے نہیں آتے۔