کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ایف بی ایریا بلاک 20 ہریانہ پارک کے قریب واقع مکان کی چوتھی منزل کے فلیٹ سے سافٹ وئیر انجینئر 35سالہ سید وجاہت حسین ولد سید مظہر حسین کی تین روز پرانی لاش ملی ،تعفن اٹھنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور فلیٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی، پولیس کے مطابق متوفی فلیٹ میں اکیلا رہتا تھا ،کافی عرصے سے نفسیاتی مسائل سے دوچار تھا،اس کے والدین سولجر بازار جبکہ بیوی اور دو بچے لاہور میں رہتے ہیں ان سے متوفی کا رابطہ نہیں تھا۔