کراچی( اسٹاف رپورٹر )اسٹیل ٹاؤن پولیس نے شہریوں کو رائیڈ کے بہانے لوٹنے والے ڈکیت یوسف ولد ولن کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ملزم ویران مقام پر لے جا کر اسلحے کے زور پر نقد رقم اسر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہوجاتا تھا،ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک بزرگ خاتون کو بھی نشانہ بنایا جب وہ بینک سے پینشن کی رقم نکال کر گھر جا رہی تھی،گرفتار ملزم کے سے چھینی گئی رقم، 30 بور پستول، 2 موبائل فونز اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔