• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھو پیر، مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ماموں، بھانجا جاں بحق، ایک ماموں زخمی

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) منگھوپیر ناردرن بائی پاس محمد خان کالونی گلشن چوک کے قریب واقع گھر میں چار سے پانچ مسلح ملزمان نے گھس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور وہاں موجود ایک لڑکی کو ساتھ لے کر فرار ہو گئے، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور فائرنگ سے جاں بحق دو افراد کی لاشوں اور ایک زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں مقتولین کی شناخت 25 سالہ شمن علی ولد عبدالصمد اور 30سالہ محمد اسحاق ولد بالاج خان جبکہ زخمی کی 35سالہ حبیب الرحمنٰ ولد بالاج خان کے ناموں سے کی گئی،ایس ایچ او تھانہ منگھوپیر عمران خان کے مطابق مقتولین اور زخمی آپس میں ماموں بھانجا ہیں اور ان کا آبائی تعلق بلوچستان کے علاقے بولان کی تحصیل رنڈھاڈر سے ہے،انہوں نے بتایا کہ مقتول شمن چار روز قبل اپنے گائوں سے صائمہ نامی لڑکی کو بھگا کر کراچی لایا تھا جہاں انہوں نے مقتول شمن کے ماموں اسمعٰیل کے گھر محمد خان کالونی میں پناہ لی ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ لڑکی کے گھر والوں کو جو کہ جتوئی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں ان کے ٹھکانے کی اطلاع مل گئی جس پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار سے پانچ مسلح ملزمان نے گھر پر گھس کر فائرنگ کی اور لڑکی صائمہ کو اپنے ہمراہ لے کر فرار ہو گئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید