کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح کراچی میں میں بھی یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ،مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوکر اپنے روایتی راستوں سے ہوتاہوا حسینیہ ایرانیان کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام تبت سینتر ایم اے جناح روڈ پرنماز باجماعت کا اہتمام کیا گیا، امامت مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کی، اس موقع پر صدر آئی ایس او کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی انسانیت کی رہنمائی کا چراغ ہے اور کربلا کا پیغام وقت کے یزیدوں کے خلاف قیام کا حوصلہ ہے۔