کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی مستقل متاثر رہنے لگی کے الیکٹرک عملے کی کیبل فالٹس کو فوری دور کرنے کی خراب کارکردگی نے لوگوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ تو اپنی جگہ ہو ہی رہی ہےمختلف علاقوں میں ہونے والے کیبل فالٹ کو بھی کے الیکٹرک کا عملہ بروقت دور نہیں کر پاتا ،لوگ کئی کئی روز بجلی بحال ہونے کا انتظار کرتے رہتے ہیں ،کے الیکٹرک کی علاقائی ٹیمیں کیبل فالٹ دور کرنے کے بجائے صارفین کو دوسرے ایسے فیڈر پر منتقل کردیتی ہیں جہاں پہلے سے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہوتی ہے اس طرح شہری طویل بندش کے باعث اذیت کا شکار رہتے ہیں۔