• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی کریمﷺ کو سیرت، تعلیمات، سچائی اور عدل کی بنیاد پر رحمت للعالمین کہا گیا، مفتی فضل حمدرد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ممتاز محقق مفتی فضل حمدرد نے بزم حسینی کے زیر اہتمام خالق دینا ہال میں محرم کی نویںمجلس سے تعظیم خداوندی کے عنوان پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ یاد رکھو اللہ تعالیٰ نہ تمہارے فقہی مسالک کے فیصلوں کے مطابق فیصلہ کرتا ہے نہ ہی تمہارے ذاتی عقائد اور فتووں کا پابند ہے کیونکہ وہ رب العالمین ہے اور اپنے بندوں کو بخوبی جانتا اور دیکھتا ہے ،تم اس کی صفات کے بارے میں حد سے بڑھ کر دعوے کرتے ہو اور یہی حد سے بڑھی ہوئی جسارت تمہارے لئے شدید خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ،انہوں نے کہا کہ نبی کریمﷺکو رحمتللعالمین کیوں کہا گیا اس لئے کہ آپؐ کی سیرت اور تعلیمات کی بنیاد سچائی ،عدل، رحمت اور نفس پر ظلم نہ کرنے پر ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید