کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی، کراچی کے صدر اسلم سموں اور جنرل سیکریٹری حسین بادشاہ نے کہا ہے کہ جمہوریت پر شب خون ہم نہیں بھولے، 5 جولائی 1977 ءپاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے، جب ایک منتخب عوامی جمہوری حکومت کو ایک آمر جنرل ضیاء الحق نے طاقت کے زور پر ختم کر کے مارشل لاء نافذ کیا،مزدور راہنمائوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ وہ دن ہے جب قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں ابھرتی ہوئی جمہوریت کو سازش کے تحت کچلا گیا۔