• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانوادہ رسول ﷺ کی سیرت وکردار مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے، مجالس سے علما کا خطاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محفل مرتضی میں عشرہ محرم کی نویں مجلس سے خطاب کے دوران مولانا ابو طالب طبا طبائی نے کہا کہ خانوادہ رسول ﷺ کی سیرت وکردار مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے ، جنہوں نے دین کو سر بلند کیا اور حق و باطل کے معرکہ کے دوران اسلام کو زندہ و جاوید کیا ،مولانا بدر الحسنین عابدی نے جامع مسجد و امام بارگاہ باب النجف بفر زون میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران کہا کہ حق و باطل کی جنگ میں اولا دعلی کو کامیابی نصیب ہوئی ، آج بھی ان شہداء کی یا د عقیدت واحترام سے منائی جاتی ہے جنہوں نے خدا کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کردیا اور یزیدی لشکر کو ہمیشہ کیلئے نیست و نابود کیا ، جامع مسجد و امام بارگاہ حیدری اورنگی ٹائون میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا تقی مہدوی اور مولانا مرزا حیدر علی نے کہا کہ مسلمان فکر و فلسفے پر عمل کرتے ہوئے استحکام دین کیلئے کام کریں کیونکہ تعلیمات محمد وآل محمد ﷺ کا پیغام اتحاد و وحدت ہے ، بعد ازاں مجالس میں مقامی انجمنوں نے نوحہ خوانی و ماتم داری کی گئی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید