کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں لوٹ مار کرنے والا ایک ڈاکو سیکورٹی گارڈز کی فائرنگ سے مارا گیا،تفصیلات کے مطابق سالار گوٹھ میں تین مسلح ملزمان نے شہریوں سے لوٹ مار کی جبکہ مقامی سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کو بھی لوٹنے کی کوشش کی جس میں موجود سیکورٹی گارڈز نے ملزمان پر فائرنگ کر دی جس ایک ڈاکو مراد ولد مٹھا زخمی ہو کر گر گیا جسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے ہی میں اس نے دم توڑ دیا، دو ساتھی موٹر سائیکل پر فرا ہو گئے۔