• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ لگنے اور ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق، 3 زخمی، ایک شخص کی لاش ملی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر میں ٹریفک حادثات میں بچی اور خاتون سمیت 7افراد جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے،کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ ایک شخص کی لاش ملی،تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال نیپا پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر 4سالہ عنایہ دختر شاہ زیب جاں بحق ہو گئی ،نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ شاپنگ مال کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 50 سالہ شاہد بلوچ ولد حیدر بلوچ جاں بحق ہو گیا ، نصرت بھٹو کالونی میں منی ٹرک کی ٹکر سے 60 سالہ سکینہ زوجہ صدیق جاں بحق ہو گئی ، نیا ناظم آباد پل کے قریب ٹریفک حادثے میں 27برس کا شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے ،سائٹ ایریا میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک راہگیر 30 سالہ نورو ولد بدو جاں بحق اور 30سالہ متن لال ولد حسن لال زخمی ہوگیا ، نیو سبزی منڈی پیر گل حسن ٹاؤن فیز ون کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر 50 سالہ حمید جاں بحق ہو گیا ، شارع فیصل بلوچ کالونی پل کے قریب ٹریفک حادثے میں 25سالہ شہزاد ولد فیاض احمد جاں بحق ہو گیا، دریں اثنا لانڈھی ساڑھے پانچ نمبر گھر میں کرنٹ لگنے سے 20سالہ احتشام ولد جاوید جاں بحق ہو گیا، علاوہ ازیں ماڑی پور کرش پلانٹ کے قریب سے 8سے 10دن پرانی ایک شخص کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 35 برس کے قریب ہے ، شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید