کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ ہے مگر اسے بڑھا چڑھا کر بھی پیش کیا جارہا ہے کراچی میں اب کوئی بوری بند لاشیں نہیں مل رہی ہے اسٹریٹ کرائم کو جلد سے جلد کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے ساتھ اتوار کو بلاول ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزرا نے کہا کہ ہمارے مخالفین آصفہ بھٹو زرداری کی کامیابی کو متنازع بنانے کی کوشش کررہے ہیں حقیقت تو یہ ہے کہ نواب شاہ کی نشست ہمیشہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہی ہے ،زیر اعلی اور ان کے درمیان کسی قسم کے تنازعہ کے سوال کے جواب میں ضیاء لنجار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ ہمارے باس ہیں ان کا بھرپور تعاون حاصل ہیں،کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ ہے، وہ حالات نہیں جو 2008سے 2013تک تھے، اسٹریٹ کرائم کو بڑھاچڑھاکر پیش کیاجا رہا ہے، میڈیا میں بھی یہ معاملہ گرم ہے مگر یہ زندگی کا کاروبار ہے، کاروبار چلتا ہے تو کرائم بھی ہوجاتے ہیں، اسٹریٹ کرائم میں جاں بحق افراد کےاہلخانہ سے دلی ہمدردی ہےانہوں نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے واقعات ختم کرینگے جہاں واقعہ ہوگا وہاں ایس ایچ او کےساتھ سزا جزا ہوگی اور معاملہ ایس ایچ او تک ہی نہیں رہےگا بلکہ آئی جی کو بتا دیا ہے ایسا میکنزم بنا رہے ہیں ایک تفتیشی افسر کے پاس دس سے زائد مقدمات نہ ہوں، یقین دلاتاہوں بالائی سندھ میں امن مکمل بحال کرینگے سعید غنی نے کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ وہ بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی آصفہ بھٹو زرداری کے مدمقابل گیارہ امیدوار تھے انہوں نے کہا کہ جس آزاد امیدوار کی جانب سے یہ سارا ڈھونگ رچایا جارہا ہے اس کے کاغذات نامزدگی حیسکو کے 4لاکھ 10 ہزار بل کی ادائیگی نہ ہونے پر ہوئے اور بعد میں ٹربیونل نے انہیں بل ادا کرکے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی سعید غنی نے کہا کہ ایک جانب وہ اپنے آپ کو کبھی غائب تو کبھی بل کی ادائیگی کے لئے اکاؤنٹ نہ ہونے جیسی بلا سر پیر باتیں کررہا ہے اب کوئی اس کو بتلائے کہ بل کی ادائیگی کیلئے اکاؤنٹ کی نہیں پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے جو آن لائن بھی ادائیگی کرسکتے ہیں ،پریا کماری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پریا کماری کا کیس پرانا کیس ہے پریا کماری کیس کے تحقیقات کےلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہیں ، ایک اور سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ گورنر سندھ اپنا کام کرے اپنے آئینی حدود میں رہے، اس وقت کئی ایسے کام گورنر سندھ کررہے ہیں جو ان کا نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی ایک سنئیر سیاستدان ہیں ان کو نہیں معلوم کہ اس وقت سی سی پی او کراچی اسی شہر کراچی کا بیٹا ہےمخدوم خاندان پیپلز پارٹی کے بننے سے ہی ساتھ ہے اور ہمیشہ سے ساتھ ہی رہے گااس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے انفارمیشن سیکرٹری عاجز دھامرا، رکن سندھ اسمبلی سریندر ولاسائی و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔