• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع پشین کو ڈویژنل ہیڈکوارٹرکا درجہ دیا جائے‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، اقبال شاہ ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ اور عمر فاروق ایڈووکیٹ نے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ ضلع پشین جو کہ آبادی کے لحاظ سے کوئٹہ کے بعد دوسرا بڑا ضلع ہے کو فوری طور پر ڈویژنل ہیڈکوارٹر کا درجہ دے کر وہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے کیونکہ اس ترقی کے دور میں پشین، کاریزات، برشور، حرمزئی، سرانان، قلعہ عبداللہ اور چمن کے عوام اپنے معمولی کاموں کے لئے بھی کوئٹہ آتے ہیں ۔ بیان میں سیاسی جماعتوں، اسٹیک ہولڈرز، علماء و دیگر سے کہا گیا کہ عوام کی بھلائی کے ہر معاملے کو سپورٹ کیا جائے کیونکہ اس قسم کے مسائل کسی ایک یونین کونسل کے نہیں بلکہ اس میں پورے علاقے کا مفاد پوشیدہ ہوتا ہے ۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ کسی بھی مشاورت کے بغیر کسی کے گروہی یا شخصی احکامات کی نفی کی جائے گی اگر کوئی اس قسم کی حرکات میں خود کو ملوث کرے گا تو اس کی حمایت کسی صورت نہیں کی جائے گی۔ پشین اور گردونواح کے عوام باشعور ہیں وہ ترقی کے عمل کی حمایت کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید