لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے شہرِ اعتکاف میں پہلے روز معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا اور کچھ ویب سائٹس کے ذریعے نوجوانوں کو مذہب اور خدا سے دور کیا جارہا ہے۔ اس فتنے کا رد اور نوجوانوں کو فکری انتشار سے بچانا ایک بہت بڑا چیلنج اور ذمہ داری ہے۔