لاہور (ایجنسیاں)لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کی جوڈیشل انکوائری کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ حکومتی کمیشن کی تشکیل کو کالعدم قرار دے اور خود ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کرے۔لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں حکومتِ پاکستان اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 6 ججز کے خط پر سپریم کورٹ ججز سے جوڈیشل انکوائری کروائی جائے۔