اسلام آباد(جنگ رپورٹر)پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے سپریم کورٹ میں ججوں کی خالی ا ٓسامیوں پر خیبرپختونخوا ء سے کسی جج کی تقرری پر غور نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے.
انہوں نے بدھ کے روز چیف جسٹس /جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ،مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سینئرتین جج ،جسٹس سید منصور علی شاہ کے نام لکھے خط میں کہاہے کہ میں سپریم کورٹ میں ججوں کی تقرری میں بادی النظر میں پسند ناپسند ، امتیازی سلوک اور مایوسی کے احساس کے ساتھ یہ خط لکھ رہا ہوں .
سپریم کورٹ میں ججوں کی چار آسامیاں خالی تھیں لیکن ان میں سے ایک پر بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان کو مقرر کر کے صرف ایک اسامی پر کی گئی۔