سجاول(این این آئی)جمعیت علما اسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشدمحمود سومرو نے موجودہ حکومت کے خلاف 2مئی کوکراچی میں دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ جے یو آئی نے 2018 کے انتخابات تسلیم نہیں کیے تھے،2024کے انتخابات بھی تسلیم نہیں ہیں، اب فیصلے میدان میں ہونگے،سندھ میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے،کچے کے ڈاکوئوں کو پیپلز پارٹی کی سرپرستی حاصل ہے۔سجاول میں میڈیا سے بات چیت میں جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ معصوم پریا کماری سمیت 800سے زائد معصوم لوگ کچے میں ڈاکو کے پاس ہیں۔