کراچی( افضل ندیم ڈوگر) انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن نے کراچی کے کرائم رپورٹرز کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا اور ان کے ساتھ کافی وقت گزارا۔ باتھ آئی لینڈ میں واقع آئی جی پولیس ہاؤس کے وسیع و عریض اور خوبصورت لان میں ہوئی، آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کھانے سے پہلے صحافیوں سے مختصر خطاب میں ہلکےپھلکے انداز میں کراچی کے جرائم کی رپورٹنگ کے حوالے سے کرائم رپورٹرز سے گلے شکوے کئے۔ انہوں نے حوالہ دیا کہ لاہور میں ایک دن میں اسٹریٹ کی 400 وارداتیں ہوئیں مگر وہاں کے میڈیا پر کراچی کے اسٹریٹ کرائم کی طرز کی نمایاں کوریج نہیں دیکھی گئی۔ غلام نبی میمن نے دنیا کے مختلف ممالک میں یومیہ بنیادوں پر ہونیوالے جرائم اور ان کی کوریج کا بھی حوالہ دیا، ان کی گفتگو میں کرائم رپورٹرز سے شکوہ جھلک رہا تھا۔