اسلام آباد (ایجنسیاں) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں کر رہا، ہم افغان انتظامیہ سے توقع کرتے ہیں کہ وہ کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف ایکشن لیں گے،اسرائیل کی خطے میں مہم جوئی خطرناک ہے ،عالمی برادری اسرائیل کواس کے جرائم پراحتساب کے کٹہر ے میں لائے، فلسطین کو تسلیم کرتے ہیں ، وزیر اعظم کے دورہ چین کے حوالے سے اب تک تاریخوں پر فیصلہ نہیں ہوا،پاکستان اور ایران نے تمام باہمی رابطہ چینلز کو بحال کر لیا ہے ،پاکستان مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کا حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔