• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین انتظامیہ طبی عملے کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی، ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ( پ ر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی نااہلی اور جانبدارانہ رویہ کی وجہ سے آج ٹیچنگ ہسپتال پشین کی انتظامیہ ، ڈاکٹر ، فارماسسٹ ، نرسنگ سٹاف اور پیرامیڈیکل اسٹاف سراپا احتجاج ہے ، نااہل پولیس انتظامیہ ہیلتھ کئیر پروائڈرز کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، آج ٹیچنگ ہسپتال پشین میں جو غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوئی ہے وہ بنیادی طور پر ڈسٹرکٹ پولیس پشین کاجانبدارانہ رویہ ہے، ہسپتال میں ایک غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان، آئی جی پولیس ،ڈی پی اوپشین ، سیکرٹری صحت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹیچنگ ہسپتال پشین میں کام کرنے والے حملے کو تحفظ فراہم کیا جائے اور مذکورہ صحافی کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، بصورت دیگر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اپنے ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ملک گیر احتجاج کی کال دےگی ۔
کوئٹہ سے مزید