برسلز ( حافظ اُنیب راشد ) یورپین یونین، بلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے یورپی یونین کے خصوصی ایلچی برائے انسانی حقوق اولوف بی سکوگ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے فریقین کے درمیان جاری معاہدوں کے سلسلے کو برقرار رکھنے اور پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔