• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نے کسی جماعت کو اکثریت نہ دیکر مسائل مل کر حل کرنے کا پیغام دیا، بلاول

لاڑکانہ( بیورو رپورٹ، ایجنسیاں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کسی جماعت کو اکثریت نہ دیکر مسائل مل کر حل کرنے کا پیغام دیا ہے، اپوزیشن کو عوام نے اس لیے ووٹ نہیں دیئے کہ وہ محظ گالی گلوچ اور شور شرابہ کرتے پھریں۔پی پی پی چیئرمین نوڈیرو میں اپنے حلقہ انتخاب این اے 194 اور اس میں شامل صوبائی حلقے پی ایس 11 کے کارکنان، شہریوں اور معززین کے اعزاز میں منعقدہ افطار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت سے اپوزیشن تعاون کرے تو عوام کے زیادہ تر مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید رکھتا ہوں کہ جو منتخب نمائندے نیشنل اسمبلی میں ہیں، وہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے حکومت سے تعاون کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید