• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں چوہے پولیس اسٹیشن میں موجود بھنگ اور گانجا چٹ کرگئے

لاہور (خالد محمود خالد) بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے ایک پولیس اسٹیشن میں چوہے 10 کلوگرام بھنگ اور 9کلو گرام گانجا چٹ کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع دھان باد میں راج گنج پولیس آفیسر نے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے سامنے تحریری رپورٹ پیش کی کہ 14؍ دسمبر 2018ء کو پولیس نے ایک شخص شمبو پرساد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 10کلوگرام بھنگ اور 9 کلو گرام گانجا برآمد کیا تھا جسے تھانہ کے مال خانہ میں مسروقہ مال کے طور پر اسٹور کر دیا گیا تھا۔ پولیس آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ چوہوں نے مسروقہ مال بھنگ اور گنجا کو مکمل طور برباد کردیا ہے۔ اس لئے وہ اس کا ثبوت عدالت میں پیش نہیں کرسکتے۔

دنیا بھر سے سے مزید