برازیلیا (اے ایف پی)برازیل کی سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز سخت گیر سابق صدر جائیر بولسونارو کو بغاوت کی منصوبہ بندی پر 27 سال قید کی سزا سنائی۔ یہ فیصلہ ایک تاریخی مقدمے کے بعد سامنے آیا جس نے قوم کو تقسیم کر دیا اور امریکا کو چراغ پا کر دیا، مارکو روبیو نے مناسب ردعمل دینے کا اعلان کیا ہے۔اس سزا کے تحت 70 سالہ دائیں بازو کے رہنما اپنی باقی زندگی جیل میں گزار سکتے ہیں۔ججز نے 1-4 کے تناسب سے بولسونارو کو قصوروار قرار دیا کہ انہوں نے اکتوبر 2022 کے انتخابات میں بائیں بازو کے رہنما لوئز اناسیو لولا دا سلوا سے شکست کے بعد ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کی۔