• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی کارپوریٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کنگس مین نےجیت لیا۔ عمر ایسوسی ایٹس نے 160 رنز بنائے ۔ عمیر بن یوسف نے 43 ، حسین طلعت نے 38 اور حیدر علی نے 28 رنز اسکور کئے۔ محمد عامر نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ کنگس مین نے چھ وکٹوں پر ہدف بنالیا ۔ خوش دل شاہ نے 60 رنز بنائے ۔ کپتان انور علی نے وننگ ٹرافی اور بارہ لاکھ کیش پرائز جبکہ رنر اپ ٹرافی اور چھ لاکھ روپے کیش انعام عمر ایسوسی ایٹس کے کپتان سرفراز احمد نے وصول کیا ۔