• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی یوم القدس ،خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران میں وکلا کانفرنس

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)خانہ فرہنگ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران میں عالمی یوم القدس کی مناسبت سے وکلاءکانفرنس کا اہتمام کیا گیا ۔ ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران جعفر روہناس نے کہا کہ 45 سال قبل ایران نے رمضان المبارک کا آخری جمعۃ المبارک کو یوم القدس کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا یہ اواز اب اتنی بلند ہو چکی ہے کہ دنیا بھر سے فلسطین کی حمایت کے لیے آوازیں اٹھ رہی ہیں ۔قونصل جنرل ایران مہران موحد فر نے کہا کہ عالمی عدالت کو انصاف کرنا چاہیے ۔ کانفرنس میں سابق اٹارنی جنرل پاکستان احمد اویس ،صدر لاہور ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ ،اسلم زار، صدر لاہور بارمنیر حسین بھٹی ودیگر نے شرکت کی ۔
لاہور سے مزید