• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کا رائڈرز کو 50 ہزار راشن بیگز تقسیم کرنے کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے عید کے موقع پر تمام رائڈرز کوپچاس ہزار راشن بیگز تقسیم کرنے کا اعلان ،ترجمان گورنر ہاوس کے مطابق ماضی میں بھی گورنرسندھ کی طرف سے 3لاکھ سے زائد خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیے جا چکے ہیں ۔ گورنرسندھ نے اعلان کیا ہے کہ عید کے دن بھی راشن بیگز تقسیم کئے جائیں گے ، تمام رائڈرز اپنی فیملی کے ہمراہ گورنرہائوس آئیں اور اپنا راشن بیگ اور اپنی عیدی لے کر جائیں ۔
ملک بھر سے سے مزید