• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 10؍ پیسے مہنگا اوپن مارکیٹ میں 21؍ پیسے تک سستا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں 10پیسے تک کا اضافہ،اوپن مارکیٹ میں 21پیسے تک کمی،یورو کی قیمت 50 پیسے تک بڑھ گئی،پاؤنڈ کی قیمت میں 45 پیسے تک کا اضافہ، منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کے اضافے سے 277.80 روپے سے بڑھ کر 277.90 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 5 پیسے کی کمی سے 278.00 روپے سے کم ہو کر277.95 روپے پر آگئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 20 پیسے کی کمی سے 277.02 روپے سے کم ہوکر 276.82 روپے اور قیمت فروخت 21 پیسے کی کمی سے 279.58 روپے سے کم ہو کر 279.37 روپے ہو گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید