کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے عید کے تیسرے روز منعقد عید ملن پارٹی میں سری لنکا، قطر، دبئی، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ایران ، فرانس، جرمنی، جاپان، ملائیشیا، روس، امریکا، چائنہ ، کویت، بحرین، اومان اور افغانستان کے قونصل جنرلز نے شرکت کی شامل تھے ، وزیراعلیٰ سندھ نے معزز مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا ، قونصل جنرلز نے وزیراعلیٰ سے عید الفطر کی مبارکباد پر تبادلہ خیال کیا اور کراچی میں عید کے تہوار کو بہترین انداز میں منانے کو سراہا،غیر مسلم سفارتکاروں نے عید کو محبتیں بانٹنے کا تہوار قرار دیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ عید ملن خوشی اور محبت کے جذبوں کے فروغ کی عکاس ہے ۔