اطالوی فیشن ڈیزائنر رابرٹو کوالی 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رابرٹو کوالی کی کمپنی نے ان کی موت کا اعلان انسٹاگرام پوسٹ میں کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رابرٹو کوالی طویل علالت کے بعد فلورنس میں اپنے گھر میں انتقال کر گئے۔
رابرٹو کوالی نے 1970ء کی دہائی میں اپنی کمپنی قائم کی تھی۔ ان کے ڈیزائن صوفیہ لورین، کم کارڈیشین اور جینیفر لوپیز جیسے ستاروں نے پہنے ہیں۔
رابرٹو کوالی کو بھڑکیلے رنگوں اور پیچ ورک ایفیکٹس کی وجہ سے شہرت حاصل تھی۔
اطالوی فیشن ڈیزائنر رابرٹو کوالی نے چمڑے پر پینٹنگ کا نیا طریقہ بھی متعارف کرایا تھا۔